اپنے ایرنی ہم منصب کے نام روسی صدر کا مبارکباد کا پیغام: ایران روس کا قابل اطمینان دوست اور اچھا پڑوسی ہے

 تہران – ارنا -  روس کے صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام پیغام میں انہیں عید نوروز کی مبارکباد پیش  کی ہے اور لکھا ہے کہ ایران روس کا قابل اطمینان دوست اور اچھا پڑوسی ہے

 ارنا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسلامی جمہویہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ " ایران روس کا قابل اطمینان دوست اور اچھا پڑوسی ہے اور ہم دونوں ملکوں کےعوام کے فائدے میں اور علاقائی امن و استحکام کی تقویت کے لئے اپنی جامع اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رکھیں گے۔"

 صدر ایران کے نام روسی صدر کے پیغام مبارکباد کا متن یہ ہے:

    "صدر محترم اسلامی جمہوریہ ایران جناب آقائے مسعود پزشکیان

    ہم تہہ دل سے جنابعالی کی خدمت میں عید بہار نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایران روس کا قابل اطمینان دوست اور اچھا پڑوسی ہے۔ ہم دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے میں اور علاقائی امن و استحکام کی تقویت کے لئے، جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر اپنے روابط میں روز افزوں توسیع جاری رکھیں گے۔

 ہم جنابعالی کی صحت وسلامتی اور سرکاری ذمہ داریوں میں کامیابی نیز آپ کے ہم وطنوں کے لئے امن و رفاہ کی آروزو کرتے ہیں۔"  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .